LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

گرین شرٹس آئی لینڈرز پر آج فیصلہ کن وار کیلیے تیار

Web Desk

9 January 2026

پاکستان نے سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی، اب گرین شرٹس کی نگاہیں ایک میچ قبل ہی سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، جہاں ایک بار پھر پاکستانی اسپنرز توجہ کا مرکز ہوں گے جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹرز سے بھی بہتر کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔ بدھ کی شب کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کی ٹیم ماضی میں بھی رسٹ اسپن کے خلاف مشکلات کا شکار رہی ہے، جس کا فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان نے پہلے ہی مکمل ہوم ورک کر رکھا تھا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پہلے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فیلڈنگ میں کچھ خامیاں نظر آئیں، تاہم مجموعی طور پر ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹمپس پر مسلسل حملے نے ہمیں میچ پر کنٹرول حاصل کرنے میں مدد دی، جس کے بعد اسپنرز کو آزمانا آسان ہو گیا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس معیاری اسپنرز موجود ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز جیسے آل راؤنڈرز کی موجودگی سے ٹیم کو مختلف آپشنز ملتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بولرز کی کارکردگی بہتر بنانے پر خاص توجہ دی گئی، جس کے باعث اب سلیکشن مشکل ہو گئی ہے۔

ہیڈ کوچ نے بیٹنگ یونٹ کی بھی تعریف کی اور بگ بیش لیگ میں مصروف بابر اعظم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر بیٹنگ لائن اپ میں توازن پیدا کرتے ہیں اور نوجوان اسٹروک پلیئرز کو اعتماد دیتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم نے جمعرات کو پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی تاکہ کھلاڑی اگلے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھا سکیں۔