LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

مایا خان کی اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں بڑی کٹوتی پر کھل کر گفتگو

Web Desk

7 January 2026

پاکستانی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی، بھاری تنخواہ اور بعد میں آنے والی نمایاں کمی پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ مایا خان نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب وہ مارننگ شو کی میزبانی کے عوض 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیا کرتی تھیں، تاہم بعد ازاں حالات بدل گئے اور انہیں 4 لاکھ روپے میں شو کرنے پر رضامند ہونا پڑا۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ 2020 ان کی زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا، جب وہ اچانک آسمان سے زمین پر آ گئیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت انہیں ہچکچاہٹ کا سامنا تھا، مگر پھر انہوں نے اللہ پر بھروسا کیا اور دعا کی کہ جو بھی رزق ملے اس میں برکت عطا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ 30 کو 30 کروڑ بھی بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مایا خان نے پی ٹی وی کے ڈرامے ’ایک محبت سو افسانے‘ سے شہرت حاصل کی، تاہم انہیں اصل پہچان نجی ٹی وی کے مقبول مارننگ شو سے ملی۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری میں واپسی کرتے ہوئے 2024 میں ڈرامہ ’مائی ری‘ میں کم بیک کیا، جبکہ ’کبھی میں کبھی تم‘ اور حالیہ ڈرامہ سیریل ’بڑے بھیا‘ میں ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

مایا خان کے اس انکشاف کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ مل رہی ہے، جہاں مداح ان کی سچائی اور حوصلے کو سراہ رہے ہیں۔