LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد

Web Desk

6 January 2026

پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث چار، چار سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی لاہور میں ہونے والی نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے پر لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل چیمپئن شپ کے دوران چاروں کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ دینے سے انکار کیا، جسے قوانین کے تحت مثبت ٹیسٹ تصور کیا جاتا ہے۔ اس پر پاکستان اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے ضابطوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں میں عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو شامل ہیں۔

ادھر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جہاں چاروں کھلاڑی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کے بیانات سننے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔