LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

9ویں نیشنل اسپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ 6 سے 8 جنوری تک جاری

Web Desk

6 January 2026

9ویں نیشنل اسپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ اینڈ راک کلائمبنگ کمپٹیشن 6 سے 8 جنوری 2026 تک منعقد کی جا رہی ہے، جس میں گلگت بلتستان، ہائر ایجوکیشن کمیشن، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، سندھ، سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور بلوچستان سے 50 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

7 جنوری کو سید پور میں راک کلائمبنگ مقابلے ہوں گے، جبکہ سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ محی الدین وانی نے کہا کہ کلائمبنگ ذہنی مضبوطی کا کھیل ہے، حکومت اس کی بھرپور سرپرستی کرے گی، سکولوں اور کالجوں سے ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا اور عام عوام کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صدر الپائن کلب آف پاکستان میجر جنرل (ر) عرفان ارشد نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ اور مجموعی طور پر 62 بلند چوٹیاں موجود ہیں، کلائمبنگ کو فروغ دینے کے لیے اولمپک معیار کی کلائمبنگ وال ناگزیر ہے۔ ڈی جی پی ایس بی آزاد کشمیر ملک شوکت حیات اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اس کھیل کو فروغ دیا جا رہا ہے اور بجٹ میں اس کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔