بیٹے کی پیدائش کی افواہیں ختم، نصیبو لعل دادی بن گئیں
Web Desk
30 October 2025
پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لعل نے دادی بننے کی خوشخبری سنا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 56 سالہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب گلوکارہ کی شوہر اور نومولود کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں وہ سرخ لباس میں بچے کو خوشی سے دیکھتی نظر آئیں۔
تاہم نصیبو لعل نے اب ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اصل حقیقت سامنے لادی۔ فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دادی بن گئی ہیں۔
اس سے قبل گلوکارہ نے اپنے پوتے کی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی تھی اور بچے کے لیے خوبصورت نام تجویز کرنے کی درخواست کی تھی۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں نصیبو لعل اسپتال میں اپنے مشہور گانے “کدی تے ہنس بول وے” گا رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ گانا اپنے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں اسپتال کے عملے کے لیے گایا۔
متعلقہ عنوانات
متھیرا اور صاحبہ ریمپ واک کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیوز وائرل
28 July 2026
بار بار شادی کرنا معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، حنا خان
28 July 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
28 July 2026
ماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت، ایک لاکھ چار ہزار پاؤنڈ جمع
28 July 2026
ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر فائرنگ اور تشدد کیس، واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی
27 July 2026
پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو ’نیپو کڈز‘ ہونے کے باوجود اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے
27 July 2026
ماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت، اسرائیلی برینڈز سے وابستگی پر تنقید کا شکار
27 July 2026
’ٹوائے اسٹوری 5‘ ایک ارب ڈالر کمانے والی سال کی پہلی ہالی ووڈ فلم بن گئی
27 July 2026