ماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت، اسرائیلی برینڈز سے وابستگی پر تنقید کا شکار
Web Desk
27 July 2026
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں غزہ کے متاثرین کے لیے منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معروف ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا کا تیار کردہ لباس زیب تن کیے اداکارہ کی ویڈیوز سامنے آنے پر جہاں مداحوں نے ان کے انداز اور خیراتی مقصد کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے ان کے سابقہ برانڈ تعاون پر سوالات اٹھا دیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک جانب ماہرہ خان فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب وہ ان عالمی برانڈز کی تشہیر سے منسلک رہی ہیں جن پر بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔ اس کے علاوہ چند صارفین نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ تقریب کا محور غزہ کی امداد کے بجائے خود اداکارہ کی شخصیت معلوم ہو رہا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026