واشنگٹن میں نیتن یاہو کی آمد پر احتجاج، مظاہرین نے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
Web Desk
28 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر امریکہ میں شدید عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مظاہرین کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں “جنگی مجرم” قرار دیا۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی پاداش میں نیتن یاہو کو فوری طور پر گرفتار کرے۔
احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور مبینہ نسل کشی کے ذمہ دار نیتن یاہو کو امریکی سر زمین پر ان کے استقبال کے بجائے قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔ مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی عدالتِ انصاف اور عالمی فوجداری عدالت (دی ہیگ) میں نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم پر گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو چکا ہے، لہٰذا وہ ایک عالمی مجرم ہیں اور ان کا امریکہ سے کوئی تعلق یا خیرمقدم نہیں ہونا چاہیے۔
مظاہرین نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے جاری شدہ وارنٹِ گرفتاری پر فوری عمل درآمد کرے اور نیتن یاہو کو پابندِ سلاسل کرے۔ مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی اور بینرز کے ذریعے غصے کا اظہار کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے واشنگٹن میں اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے تھے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026