کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
Web Desk
28 July 2026
کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح ایک اہم سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کی آمد پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا پرتباک استقبال کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
دفترِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔ اس دورے سے پاکستان اور کویت کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026