LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے واشنگٹن میں نیتن یاہو کی آمد پر احتجاج، مظاہرین نے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا پٹرول 1 روپے 63 پیسے، ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا پُرتشدد جتھے کے عزائم ناکام بنا دیئے، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے: عطا تارڑ ایران کی منجمد اثاثے حاصل کرنیوالے ممالک، کمپنیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان نیتن یاہو جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ لیگی قیادت کی تنقید پر شیری رحمان کا سخت ردعمل، انتخابی دھاندلی کے الزامات دہرا دیے آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف این ڈی ایم اے کی رپورٹ: ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 109 افراد جاں بحق، 362 زخمی بھارت میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے زیرِآب، 10افراد ہلاک سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں

Web Desk

28 July 2026

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر محض وقت گزارنا اور ٹائم لائن اسکرول کرنا اب باقاعدہ آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایلون مسک کے ایکس کو ایک مکمل ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کے وژن کے تحت کمپنی نے امریکا بھر میں اپنی نئی مالیاتی سروس ’ایکس منی‘ (X Money) باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے۔ 28 جولائی سے یہ سہولت امریکا کے تمام پریمیم اور پریمیم پلس سبسکرائبرز کے لیے دستیاب کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے لیے کسی دوسری ایپ پر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایکس منی کے تحت صارفین ایپ کے اندر ہی رقم جمع رکھنے، بغیر کسی فی کے رقم منتقل کرنے، بلوں کی ادائیگی، وائر ٹرانسفر اور فزیکل چیک بھیجنے جیسی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، کمپنی نے صارفین کے لیے ایک ویزا ڈیبٹ کارڈ بھی متعارف کرایا ہے جسے عام بینک کارڈز کی طرح استعمال کیا جا سکے گا۔ صارفین کی رقوم کی حفاظت کے لیے کراس ریور بینک کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے، جہاں امریکی ادارے ایف ڈی آئی سی (FDIC) کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک کی ڈپازٹ انشورنس کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ ’کیش سوئپ پروگرام‘ کے تحت یہ تحفظ 1 کروڑ ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

مالیاتی فوائد کے حوالے سے کمپنی نے پریمیم پلس صارفین کے لیے اہل ڈپازٹس پر 6 فیصد سالانہ منافع (APY) کا اعلان کیا ہے، جو روایتی بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹس اور معروف فن ٹیک کمپنیوں (جیسے وینمو اور کیش ایپ) کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ ہائی ییلڈ سہولت فی الحال صرف امریکہ تک محدود ہے اور دیگر ممالک میں اس کا آغاز بعد میں کیا جائے گا، تاہم اس اقدام سے ایکس نے فن ٹیک مارکیٹ میں ایک بڑا معاشی انقلاب برپا کر دیا ہے۔