LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

پُرتشدد جتھے کے عزائم ناکام بنا دیئے، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے: عطا تارڑ

Web Desk

28 July 2026

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دے گی اور کسی کو بھی دھونس، دھمکی یا تشدد کے زور پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور اور شعور یافتہ عوام نے شرپسند عناصر کے بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرتشدد جتھوں سے آزاد کشمیر کی پیش رفت اور پرامن انتخابی عمل ہضم نہیں ہو رہا، یہی وجہ ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کامیاب انتخابات کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پرتشدد جتھے کے ارکان سے ممنوعہ اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مقصد امن کی خرابی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوری آزادی کے ساتھ حصہ لیا، جس کی واضح مثال میرپور ڈویژن میں 6 لاکھ سے زائد ووٹوں کا کاسٹ ہونا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان شرپسند عناصر کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں آزاد کشمیر کی منتخب حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نام نہاد ایکشن کمیٹی کی تحریک حقوق دلانے کی نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق چھیننے کی تحریک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پرتشدد تحریک کو ملکی اور غیر ملکی عناصر کی سرپرستی حاصل ہے اور احتجاج کی آڑ میں صریحاً دہشت گردی کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عوامی یا پرامن احتجاج میں کبھی اسلحہ اور گولی کا استعمال نہیں ہوتا؛ یہ عناصر کشمیری عوام کو ان کے ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنا چاہتے تھے، لیکن عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 37 مطالبات پہلے ہی تسلیم کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد یہ احتجاج مکمل طور پر بلاجواز ہو چکا ہے۔