مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
Web Desk
28 July 2026
سیشن کورٹ لاہور میں معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ قصوروار پائے گئے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ نے اپنا موبائل فون این سی سی آئی اے (NCCIA) میں جمع کروا دیا ہے جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ مدعیہ کے وکیل نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی اور سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026