LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

این ڈی ایم اے کی رپورٹ: ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 109 افراد جاں بحق، 362 زخمی

Web Desk

28 July 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 362 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 48 بچے، 38 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔

صوبائی سطح پر ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے این ڈی ایم اے نے کہا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 55 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36، بلوچستان میں 8، آزاد کشمیر میں 7، سندھ میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ زخمیوں کی تعداد کے لحاظ سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 263 افراد زخمی ہوئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15، اور آزاد کشمیر و سندھ میں 2، 2 افراد زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ان بارشوں اور سیلابی صورتِ حال نے شدید مالی نقصان بھی پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 799 مکانات کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا جبکہ 379 مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 25 پل تباہ ہوئے جبکہ 23 کلومیٹر طویل سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں، جس سے کئی علاقوں میں آمدورفت اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔