سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے
Web Desk
28 July 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو جن خطے اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، وہ کسی دوسرے صوبے کو درپیش نہیں۔ اس کے باوجود صوبائی حکومت نے مالی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے زبردست مالیاتی کارکردگی دکھائی ہے۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا نے رواں مالی سال کے دوران 129 ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم صوبے نے بغیر کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کے 150 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت اپنا طے شدہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہوئے اپنے مالیاتی امور کامیابی سے چلا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملک کے مجموعی معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی شرح نمو میں کمی آئی ہے اور زراعت کی گروتھ منفی ہو چکی ہے جس سے کسان اور صنعت کار شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی قرضہ 42 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 97 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر روکا گیا ہے، جس سے ملک کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
متعلقہ عنوانات
بھائی کی جان بچانے والی 13 سالہ بہن نہر میں ڈوب کر جاں بحق
28 July 2026
غلط اطلاع پر اعلیٰ شخصیات کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
28 July 2026
گرین ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
28 July 2026
عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
28 July 2026
سینیٹ کمیٹی نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی تفصیلات طلب کرلیں
28 July 2026
پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت
28 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن، بلاول شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں: احسن اقبال
28 July 2026
بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز پر حملہ، روس کا یوکرین پر سخت ردعمل
28 July 2026