LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا

حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر

Web Desk

28 July 2026

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حیدرآباد کے علاقے حسین آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹرین کی 13ویں بوگی اچانک پٹڑی سے نیچے اتر گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں ہڑبونگ مچ گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور بحالی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ بوگی کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ بوگی کے ڈی ریل (پٹڑی سے اترنے) ہونے کے باعث مین ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے اپ ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے اور کوٹری سے حیدرآباد جانے والی ٹرینوں کو بھی عارضی طور پر جگہ جگہ روک لیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مکمل مرمت اور بحالی کے کام میں کچھ گھنٹے درکار ہوں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے جاری ہے تاکہ اپ اور ڈاؤن ٹریکس کو صاف کر کے ریلوے ٹریفک کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔