ایران کی منجمد اثاثے حاصل کرنیوالے ممالک، کمپنیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
Web Desk
28 July 2026
ایران نے بین الاقوامی برادری اور بحری کمپنیوں کو سخت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جن ممالک یا کمپنیوں نے ایران کے منجمد اثاثوں کو بطورِ تاوان یا زرِ تلافی حاصل کیا، ان کے کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس میں متاثرہ جہازوں کے معاوضے کے لیے ایرانی اثاثوں کے استعمال کی تجویز کو مکمل طور پر غیر قانونی اور ڈکیتی کے مترادف قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی جہاز کے مالک، کمپنی یا ملک نے امریکی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے غصب شدہ اثاثوں سے فائدہ اٹھایا تو انہیں اس کے شدید نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ایرانی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ ایسے تمام افراد اور اداروں کے مال بردار و تیل بردار جہازوں پر آبنائے ہرمز کی اہم بحری گزرگاہ سے آمدورفت پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں خلیجی پانیوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری خطے میں امریکی فوج کی بلاجواز موجودگی اور اس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِ حال پر عائد ہوتی ہے۔ بیان کے اختتام میں کہا گیا کہ جن جہازوں کو ماضی میں نشانہ بنایا گیا، انہوں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ ملاحت کے لیے ایران کی جانب سے وضع کردہ بین الاقوامی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی کی تھی اور وہ غیر قانونی اور غیر محفوظ جنوب مغربی راستوں کو استعمال کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں
28 July 2026
پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی
28 July 2026
حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر
28 July 2026
اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
28 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کی آمد پر احتجاج، مظاہرین نے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
28 July 2026
پٹرول 1 روپے 63 پیسے، ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا
28 July 2026
پُرتشدد جتھے کے عزائم ناکام بنا دیئے، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے: عطا تارڑ
28 July 2026