عالمی بینک کا سندھ فلڈ منصوبے پر اطمینان سندھ حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن
Web Desk
6 January 2026
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی اور کامیاب عملدرآمد کا ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کے ذریعے 72 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے، جن میں 34 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی اور محدود وسائل کے باوجود شفافیت، تیز رفتاری اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دینا اس بات کی تصدیق ہے کہ حکومت سندھ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بحالی کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026
سورینج حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے رپورٹ طلب کر لی
31 July 2026
منشیات ڈیلر انمول پنکی کیخلاف درج مقدمے سے قتل کی دفعات ختم
31 July 2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
31 July 2026
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026