عثمان پیرزادہ کی سوانح عمری اور بائیوپک سنسر ہونے کا خدشہ
Web Desk
19 August 2026
پاکستان کے نامور اداکار، ہدایت کار اور تھیٹر کے معروف فنکار عثمان پیرزادہ نے اپنی زیرِ تحریر سوانح عمری اور زندگی پر بننے والی ممکنہ بائیوپک کے حوالے سے اہم اور دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس کا عنوان کیا ہوگا؟ عثمان پیرزادہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر ان کی بائیوپک بنی تو وہ سب سے پہلے سنسر بورڈ کی زد میں آ کر سنسر ہو جائے گی۔
اپنی سوانح عمری کی پیشرفت سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر اداکار نے بتایا کہ وہ اس وقت کتاب لکھنے کے مرحلے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کتاب لکھتے ہوئے وہ اس الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ کن واقعات کو شامل کیا جائے اور کسے حذف کیا جائے۔ تاہم، ان کا پختہ ماننا ہے کہ چونکہ یہ ایک سوانح عمری ہے، اس لیے اس میں مکمل سچ ہونا چاہیے، ورنہ سچے اور اہم واقعات نہ لکھنے کی صورت میں قارئین کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج کل کی نئی نسل (Gen Z) میں مطالعے کا رجحان کم ہو چکا ہے اور لوگ کتابوں سے دور ہو کر کمپیوٹرز اور جدید آلات میں مصروف ہو گئے ہیں، لیکن ان کے بچوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنے مداحوں اور آنے والی نسلوں کے لیے یہ کتاب ضرور مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ سوانح عمری ایک طویل عرصے اور کئی اہم تاریخی واقعات پر محیط ہوگی۔ ان کے بقول، ان کے زمانے کا پاکستان آج کے پاکستان سے بالکل مختلف، انتہائی متحرک، جدید اور رنگا رنگ تھا، اسی لیے یہ کتاب نئی نسل کے لیے ایک اہم دستاویز ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026