امریکی عدالت نے ٹرمپ کو دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے سے روک دیا
Web Desk
21 November 2025
ویب ڈیسک :امریکا میں ایک فیڈرل جج نے امریکی صدر ٹرمپ کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوج تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جیا کوب نے فیصلے میں کہا امریکی صدر ٹرمپ نے مقامی حکام کے قانونی اختیارات یعنی میئر کی اتھارٹی کو نظر انداز کیا ہے۔ لیکن یہ حکم فوری مؤثر نہیں۔جج نے فیصلہ اکیس دن کے لیے موخر کیا ہے تاکہ انتظامیہ اپیل دائر کرسکے۔مقدمہ ڈی سی کے اٹارنی جنرل برایان شوالب نے دائرکیا تھا،ان کا موقف ہے فوج کی تعیناتی شہر کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔جج نے کہا صدرکو وفاقی املاک کوتحفظ دینے کا اختیارہے لیکن وہ مقامی جرائم کنٹرول انفورسمنٹ کے کام میں یکطرفہ فوج استعمال نہیں کرسکتے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ دستخط کردہ قانون کے تحت محکمہ انصاف کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق طویل عرصے سے جاری تحقیقات کی دستاویزات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کا بے صبری سے انتظار ٹرمپ کے سیاسی مخالفین اور خود ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے کیا ہے، اور وہ اس معاملے میں شفافیت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایکس پر لکھا کہ یہ اقدام شفافیت کی عکاسی کرتا ہے، اب ڈیموکریٹس کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ وابستگیوں کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی۔ بل پر دستخط کے بعد محکمہ انصاف ایپسٹین کی 20 ہزار سے زیادہ دستاویزات جاری کرے گا
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026