عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ
Web Desk
2 August 2026
عراقی ملیشیا گروپوں کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی: اردن کا سخت جوابی کارروائی کا انتباہ
عراقی ملیشیا گروپوں کی جانب سے اردن پر حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، جس پر اردنی حکومت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا کھلم کھلا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اردن کی حکومت نے واضح اور سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر عراق کی سر زمین کا استعمال کرتے ہوئے اردن پر کسی بھی قسم کا حملہ یا انفلٹریشن کی کوشش کی گئی تو اس کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اردنی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اردن نے واضح کیا ہے کہ اگر حملے کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اپنے دفاع میں عراقی حدود کے اندر سرگرم ان تمام ملیشیا گروپوں اور ان کے ٹھکانوں کو مستقلاً نشانہ بنانے سے نہیں ہچکچائے گا جو ان کارروائیوں میں ملوث ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
2 August 2026
محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، خواجہ آصف
2 August 2026
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا
1 August 2026
پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
1 August 2026
ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ
1 August 2026
مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا
1 August 2026
امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ
1 August 2026
میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام
1 August 2026