LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، خواجہ آصف امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی

ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر

Web Desk

2 August 2026

ایرانی انفراسٹرکچر پر حملہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی کا سبب بنے گا: محمد مخبر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے بھیانک نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ امریکی حاکمانہ نظام اور مغرب کے قائم کردہ گلوبل آرڈر کی مکمل تباہی پر منتج ہوں گے۔

اپنے ایک اہم بیان میں سینئر مشیر محمد مخبر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کھلی جارحیت یا انفراسٹرکچر پر حملوں کی صورت میں اس کے اثرات صرف روایت کے مطابق میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کا دائرہ کار عالمی سطح پر پھیلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی طاقتوں نے گزشتہ اڑھائی سو سال کے عرصے میں جس گلوبل آرڈر کو قائم کیا ہے، ایران پر حملے کی صورت میں وہ نظام مکمل طور پر زمین بوس کر دیا جائے گا۔ محمد مخبر نے متنبہ کیا کہ جب اس حاکمانہ نظام کے بنیادی ستون ٹوٹیں گے تو مغرب کا کوئی کمانڈ سینٹر بچے گا اور نہ ہی ان کی لوٹ مار کے لیے قائم کی گئی بین الاقوامی مارکیٹس محفوظ رہ سکیں گی۔