محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، خواجہ آصف
Web Desk
2 August 2026
وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک میں سسٹم کی تبدیلی اور اصلاحات کا آغاز اپنی ہی وزارت اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 اہم نکات کا ذکر کیا تھا۔ ان میں سے صرف ایک پوائنٹ پر عملدرآمد ہماری مسلح افواج کی ذمہ داری تھی، جس پر پاک فوج کی جانب سے جانوں کی عظیم قربانیاں دے کر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ تاہم، باقی 12 نکات وزارت داخلہ کے زیر انتظام آتے تھے، جن پر تاحال مکمل اور مؤثر عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آیا۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ اگر نظام کو مضبوط بنانا ہے اور آئینی و بنیادی تبدیلیاں لانی ہیں تو اس کا حقیقی فورم پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ ہے۔ محسن نقوی خود پارلیمنٹ کے رکن اور کابینہ کے اہم عہدیدار ہیں، اس لیے وہ ان معاملات کو تجارتی تقاریب کے بجائے پارلیمانی و آئینی فورمز پر بحث کے لیے لائیں تاکہ تبدیلی ایک قانونی اور آئینی عمل کے ذریعے ممکن ہو سکے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ محسن نقوی گزشتـہ ساڑھے تین برسوں سے اقتدار کے انتہائی طاقتور عہدوں پر فائز ہیں اور وہ خود ایک “پاور ہاؤس” کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر وہ چاہتے تو اس عرصے کے دوران نظام اصلاحات کے لیے عملی اقدام کر سکتے تھے، تاہم “دیر آید درست آید”۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی و انتظامی ارتقائی عمل دہائیوں سے شخصی اور گروہی مفادات کے تابع رہا ہے، جسے اب آزادی اور اداروں کی مضبوطی کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ
2 August 2026
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
2 August 2026
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا
1 August 2026
پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
1 August 2026
ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ
1 August 2026
مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا
1 August 2026
امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ
1 August 2026
میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام
1 August 2026