تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں آئینی ترمیم پرووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان
Web Desk
10 November 2025
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنا سخت مؤقف جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اس نام نہاد آئینی عمل میں کسی بھی قسم کی حصہ نہیں لے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم آئین کی بنیادی ساخت اور اس کی روح کے منافی ہے اور کسی رکن کو بھی رائے شماری یا کسی دیگر غیرآئینی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ غیرآئینی عمل میں شرکت آئین کی بالادستی کے اصولوں سے انحراف کے مترادف ہوگی۔ موجودہ آئینی ترمیم کے لیے آئینی طور پر کوئی جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔
اعلامیے کے مطابق، محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں علامہ ناصر عباس، حامد خان، نور الحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ میں 27ویں ترمیم کے حوالے سے حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین کا یہ مؤقف واضح کرتا ہے کہ اپوزیشن آئینی بالادستی اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے کسی بھی غیر آئینی عمل میں شریک نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026