LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال حیدرآباد میں بی آئی ایس پی مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار یوکرین کو بحیرہ کیسپین میں جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا: ایران کی دھمکی سویوز ایم ایس-28 خلائی جہاز آئی ایس ایس سے روانہ، تین خلا باز زمین واپسی کے سفر پر آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: احسن اقبال الیکشن کیلئے 17 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات، انتخابی عمل کا آغاز آج سے ہوگا: چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فیروزوالہ میں بند ٹوٹنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

سویوز ایم ایس-28 خلائی جہاز آئی ایس ایس سے روانہ، تین خلا باز زمین واپسی کے سفر پر

Web Desk

26 July 2026

روسی خلائی ادارے (روس کاسموس) نے اعلان کیا ہے کہ سویوز ایم ایس-28 (Soyuz MS-28) خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے روسی حصے میں واقع ‘راسویٹ’ ماڈیول سے کامیابی کے ساتھ الگ ہو کر زمین کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

روس کاسموس کی براہِ راست نشریات کے مطابق خلائی جہاز میں دو روسی خلا باز سرگئی کُد-سورچکوف (Sergey Kud-Sverchkov) اور سرگئی میکائیف (Sergey Mikaev) کے ساتھ امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کے خلا باز کرسٹوفر ولیمز (Christopher Williams) سوار ہیں۔

روسی خلائی ادارے کے مطابق تینوں خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنا سائنسی مشن کاملاً مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہے ہیں۔ خلائی جہاز طے شدہ شیڈول کے مطابق زمین کے کرۂ ہوائی (Atmoshere) میں داخل ہو کر محفوظ لینڈنگ کرے گا، جس کے بعد ان کے اس تاریخی خلائی مشن کا باضابطہ اختتام ہو جائے گا۔