LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق

حیدرآباد میں بی آئی ایس پی مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Web Desk

26 July 2026

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اندرونِ سندھ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت امیر علی، فہد، عبدالمجید، مختیار اور نثار علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف جعلسازی، دھوکہ دہی اور مستحقین کی مالی امداد سے رقم کاٹنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 اے ٹی ایم کارڈز، 9 موبائل فونز، 2 بائیومیٹرک ڈیوائسز، ایک چیک بک اور 10 ہزار روپے نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔