LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ثبوت سامنے آ گئے:عطا تارڑ

Web Desk

26 July 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے منسلک پاکستان مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے، جبکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھارت سے براہِ راست روابط کے بھی ثبوت سامنے آئے ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی آڑ میں پروپیگنڈا مہم چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جسے بھارت سے مواد فراہم کیا جا رہا تھا۔ اس مواد کا بنیادی مقصد کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو فروغ دینا، عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانا اور ملک میں بداعتمادی پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم کمیٹی سے وابستہ شرپسندوں کو اس طرزِ عمل کا قوم کو جواب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذکورہ کمیٹی کے رہنما کشمیر سے مخلص ہیں تو انہیں اسلحے اور ڈنڈوں کی سیاست چھوڑ کر جمہوری عمل کے ذریعے انتخابات کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور تمام حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔