یوکرین کو بحیرہ کیسپین میں جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا: ایران کی دھمکی
Web Desk
26 July 2026
ایران نے بحیرۂ کیسپین میں اپنے جہاز کو نشانہ بنائے جانے پر یوکرین کو سخت ترین جوابی کارروائی کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو کسی صورت بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے کہا کہ یوکرین کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی و سرحدی خودمختاری کے دفاع کا قانونی حق رکھتا ہے اور جس مقام سے بھی ایرانی مفادات پر حملہ کیا گیا، اسے جائز فوجی ہدف تصور کیا جائے گا۔
یہ شدید ردِعمل یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بحیرۂ کیسپین میں روسی جنگی جہاز کے ساتھ ایک ایرانی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق بعد میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی کی۔ واقعے کے بعد تہران نے یوکرینی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج درج کرایا اور اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا مجرمانہ اقدام قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب
26 July 2026
کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت
26 July 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق
26 July 2026
یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی
26 July 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم
26 July 2026
ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز
26 July 2026