ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز
Web Desk
26 July 2026
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں میں عارضی وقفہ دے کر سفارتکاری کے لیے گنجائش پیدا کی ہے اور تہران کو مذاکرات کا ایک نادر موقع فراہم کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کو مزید وقت دینا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے ان بات چیت کے خد و خال کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔ جنرل ڈین کین نے خبردار کیا کہ مسلسل حملوں سے امریکی سینٹرل کمان کے پاس انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں، جبکہ ان حملوں کے نتیجے میں ایران اندرونی طور پر مزید متحد ہوا ہے۔
دوسری جانب عمانی وفد کے دورۂ ایران اور سفارتی کوششوں کے باعث بھی 13 روز سے جاری فوجی کارروائیاں روکی گئی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے پاس حملے جاری رکھنے کا پورا اختیار ہے، لیکن اس وقت ‘اسمارٹ حکمت عملی’ یہی ہے کہ سفارت کاری کو موقع دیتے ہوئے ایران کے ساتھ کسی مستحکم معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب
26 July 2026
کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت
26 July 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق
26 July 2026
یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی
26 July 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم
26 July 2026
اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
26 July 2026