امریکا اور ایران مذاکرات پر آمادہ، پاکستان اور قطر نے ثالثی کی کوششیں تیز کردیں
Web Desk
26 July 2026
پاکستان اور قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے اور سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے اپنی ثالثی تجاویز پر واشنگٹن اور تہران کے باضابطہ موقف حاصل کر لیے ہیں، جبکہ ایران نے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مذاکرات کا ممکنہ دور جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں منعقد ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ اگر امریکہ حملے روکتا ہے تو ایران بھی کسی قسم کی کارروائی نہیں کرے گا۔ تاہم، اس تمام تر سفارتی پیش رفت پر ابھی دونوں ممالک کا باضابطہ سرکاری ردعمل آنا باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
23 September 2026