LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی چینی صدر کا ٹرمپ پر تائیوان کو اسلحہ فروخت روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا امکان طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ احتجاج، دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمان کا لیوی ختم کرانے تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گمراہ کن رپورٹنگ کی وضاحت جاری کر دی ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ مفاہمت اور مکالمے سے سیاسی و معاشی استحکام آئے گا: چودھری سرور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال حوصلہ افزا، مختلف آپریشنز جاری ہیں: مریم نواز افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف امریکا، پاکستان کی مشترکہ کارروائی پوتن اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی سابق بھارتی فوجی افسر کا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کا اعتراف آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

آپریشن نصر دوم: ایران کا 11 امریکی طیارے تباہ اور 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Web Desk

26 July 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘آپریشن نصر دوم’ کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر 11 لڑاکا طیارے تباہ، جبکہ 15 روز کے اندر 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بتایا کہ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے 8 فوجی مراکز اور 20 پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کو تباہ شدہ اڈوں کا دورہ کروائے تاکہ حقیقی نقصان سامنے آ سکے۔ ترجمان نے اسرائیل کو شدید نتائج کی دھمکی دی جبکہ برطانیہ کو تنبیہ کی کہ امریکی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور اپنے فضائی اڈوں کا استعمال دینے کی صورت میں وہ بھی ایران کا جائز ہدف ہوگا۔