فیروزوالہ میں بند ٹوٹنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
Web Desk
26 July 2026
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں نالے کا بند ٹوٹنے کے باعث ایک ہی گھر کے تین کمسن بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فیروزوالہ کی پٹھان کالونی میں پیش آیا، جہاں نالہ بھیڑ کا بند ٹوٹنے سے گھر کے قریب بڑی مقدار میں پانی جمع ہو گیا۔ حادثے کے وقت دانیال، نعمان اور برہان نامی تینوں بچے جمع شدہ پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی کی زد میں آ کر ڈوب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچوں کو نڈھال حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ المناک حادثے کے بعد علاقے میں غم و اندوہ کی لہر ڈور گئی، جبکہ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے نالوں اور بندوں کی بروقت مرمت اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کا سدِباب ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026