الیکشن کیلئے 17 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات، انتخابی عمل کا آغاز آج سے ہوگا: چیف سیکرٹری آزاد کشمیر
Web Desk
26 July 2026
چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے اعلان کیا ہے کہ آئین کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولنگ میٹریل تمام ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی ماحول اپنے عروج پر ہے جہاں تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت مہم میں مصروف ہے۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے 17 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں کی پولیس بھی شامل ہے تاکہ ووٹرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
خوشحال خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں عوام نے ہمیشہ پرامن ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے اور یہاں ووٹر ٹرن آؤٹ بھی ماضی میں بہترین رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس بار بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ووٹ ڈال کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026
پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
18 August 2026
مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
18 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
18 August 2026
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
18 August 2026
وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
18 August 2026