آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: احسن اقبال
Web Desk
26 July 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے اور پارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ملک کو ترقی دینے کی صلاحیت، تجربہ اور بہترین کارکردگی کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت کو وہاں کی تاریخ کے بہترین ترقیاتی دور کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے، اور جب بھی پارٹی نے اقتدار سنبھالا ملک بھر میں عوامی فلاح کے منصوبوں کا جال بچھایا۔
وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پنجاب کا ترقیاتی ماڈل پورے ملک کے لیے ایک مثال بن چکا ہے، جس کی خواہش کراچی اور پشاور سمیت ہر صوبے کے عوام کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام بھی واضح فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے تاکہ خطے میں ترقی اور استحکام کا سفر جاری رہ سکے۔
متعلقہ عنوانات
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026
پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
18 August 2026
مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
18 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
18 August 2026
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
18 August 2026
وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
18 August 2026