LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار

اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Web Desk

26 July 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتِ حال، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے سفارت کاری کے تسلسل کو اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی اے ای اے نے اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے جاری رہنے پر امید کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ (UN) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی پیش کردہ امیدواری سے بھی باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی امن، باہمی تعاون اور تنازعات کے سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے مثبت کردار اور ایک موثر و فعال کثیرالجہتی نظام (Multilateral System) کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مضبوط حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔