ایران پرحملہ، اسپین کا احتجاج،اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا
Web Desk
11 March 2026
اسپین کی حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے جس کی تصدیق سرکاری گزٹ میں کی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں اسپین کا سفارت خانہ اب ناظم الامور کی سربراہی میں کام کرے گا۔
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1986 میں قائم کیے تھے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی تھی، اسپین نے غزہ جنگ سمیت ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مخالفت کی تھی۔
گزشتہ روز اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اسپین اور امریکا کے تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی اور امریکی طیاروں کی جانب سےجنوبی اسپین میں واقع مشترکہ فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال سے بھی روک دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026