LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

شانگلہ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

Web Desk

2 June 2026

شانگلہ: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، یہ اندوہناک واقعہ شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے ‘رحیم آباد’ میں گزشتہ رات پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی سطح پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاحکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کی وجہ سے کمرے میں موجود 7 بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔ امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر بچوں کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم افسوسناک طور پر 6 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ملبے تلے دبی ایک معصوم بچی کو معجزاتی طور پر بحفاظت اور زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر مشترکہ امدادی کارروائیاں شروع کر کے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا، اور اب جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مقتول بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال اور پھر ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔