LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے: مریم نواز آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے: مریم نواز

Web Desk

13 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں او آئی سی (OIC) کی بین الاقوامی خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ ان کا ایک بڑا خواب ہے، جس کے ذریعے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان کو امن اور مہمان نوازی کی دھرتی قرار دیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے واضح احکامات دیے ہیں اور انہیں بااختیار بنانا کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ مریم نواز نے پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اسکیم سے شہری بھرپور مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آئی ٹی اسکلز (IT Skills) کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔