فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
Web Desk
13 July 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ہوائی اڈے پر ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک اور گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق،فیلڈ مارشل اپنے اس اہم دورے کے دوران ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں پاک ترکیہ باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے، خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان یہ دورہ دفاعی اور تزویراتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے
13 July 2026
نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی
13 July 2026
اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی
13 July 2026
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی
13 July 2026
او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر
13 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
13 July 2026
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی
13 July 2026
ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے
13 July 2026