LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف اور نوازشریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے: مریم نواز آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

شہباز شریف اور نوازشریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت

Web Desk

13 July 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور ان سے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دوراندیش قیادت اور مدبرانہ کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے باعث قطر ایک جدید، مستحکم اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرا، جبکہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستانی وفد، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل تھے، نے مرحوم سابق امیر قطر کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دکھ کی اس گھڑی میں دوحہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔