او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر
Web Desk
13 July 2026
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں منعقدہ 9ویں اسلامی تنظیم (OIC) کی وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام نے 1400 سال قبل ہی خواتین کو عزت، حقوق اور قانونی شناخت عطا کر دی تھی، لہذا ہر خاتون اور بچی کو تعلیم، ترقی اور قیادت کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی چیئرمین شپ کی ذمہ داری اتفاقِ رائے اور تعاون کے جذبے سے نبھائے گا۔ وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانا ناگزیر ہے، اور حکومت پاکستان قومی صنفی پالیسی 2025 اور وزیراعظم ویمن ایمپاورمنٹ پیکیج پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لاکھوں خواتین آج بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہیں، تاہم پاکستان میں پارلیمنٹ، عدلیہ، سول سروس اور کاروبار سمیت ہر شعبے میں خواتین کو محفوظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
11 August 2026
رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر
11 August 2026
ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر
11 August 2026
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026