LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار سہ فریقی سکیورٹی معاہدہ آسٹریلیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا: سابق وزیراعظم میلکم ٹرن طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 لاکھ افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم اتنے بڑے ہاتھ نہیں بانی کے اکاؤنٹ سے اپنے لئے ٹویٹس کروں: مشعال یوسفزئی محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی

Web Desk

13 July 2026

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو عہدے سے ہٹانے کے اعلان کے بعد ملکی حکومت نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے باعث پوری کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔ صدر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ وہ معیشت دان اور سابق وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کی خدمات کے معترف ہیں اور انہیں ایک اہم اتحادی ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے نئی ذمہ داری کی پیشکش کی گئی ہے۔ تاہم، صدر نے تاحال نئے وزیراعظم کی نامزدگی یا یولیا سویریڈینکو کے اگلے عہدے کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔ صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے تعاون سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں ناگزیر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، البتہ ان سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کو ہٹانے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں لائی گئیں۔ یاد رہے کہ یولیا سویریڈینکو جولائی 2025 میں یوکرین کی وزیراعظم مقرر ہوئی تھیں اور ملکی آئین کے تحت اب پارلیمنٹ ان کے اور پوری کابینہ کے استعفے کی حتمی منظوری دے گی۔