اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی
Web Desk
13 July 2026
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی (OIC) کی وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے 14 صدیاں قبل ہی خواتین کو عزت، مساوات، تعلیم، وراثت اور معاشی حقوق عطا کر دیے تھے، اور خواتین کا معاشی استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں۔ چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ پاکستان خواتین کی تعلیم، ڈیجیٹل شمولیت، کاروباری مواقع اور مالی خودمختاری کے لیے مکمل پرعزم ہے، جس کی واضح مثال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جس نے لاکھوں خواتین کو باوقار زندگی فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں، تاہم پاکستان نے مؤثر قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ خواتین کی فیصلہ سازی، قیادت اور معاشی سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور عملی اقدامات اختیار کریں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے
13 July 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
13 July 2026
نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی
13 July 2026
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی
13 July 2026
او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر
13 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
13 July 2026
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی
13 July 2026
ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے
13 July 2026