اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس 2026 حکومت نے واپس لے لیا
Web Desk
12 January 2026
حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس لے لیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89(2) کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔
اس سے قبل وزیراعظم نے یہ آرڈیننس منظوری کے لیے صدرِ مملکت کو بھجوایا تھا، تاہم صدر نے 15 دن کے اندر اس پر دستخط نہیں کیے، جس کے بعد آئینی طریقہ کار کے تحت یہ خود بخود نافذ ہو گیا تھا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس نافذ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس پر صدر نے دستخط نہیں کیے، اس لیے اس قانون کی کوئی آئینی حیثیت نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ جب تک صدر توثیق نہ کریں، کسی بھی آرڈیننس کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی نہیں کیا جاتا۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم
1 August 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
1 August 2026
آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں: عطا تارڑ
1 August 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت
1 August 2026
بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ
1 August 2026
دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا
1 August 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان
1 August 2026
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
1 August 2026