آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں: عطا تارڑ
Web Desk
1 August 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات ایک خاص سازش کا حصہ ہیں۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری انتخابی عمل کے دوران میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ ریاست میں اگلی حکومت مسلم لیگ (ن) ہی بنائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سازشی عناصر بلاجواز سوالات اٹھا رہے ہیں لیکن عوام ان کے عزائم کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے، جبکہ خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم
1 August 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
1 August 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت
1 August 2026
بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ
1 August 2026
دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا
1 August 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان
1 August 2026
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
1 August 2026
ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے
1 August 2026