مستونگ ہائی وے پر مسلح افراد کا حملہ، بلوچستان سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ گن مین سمیت شہید
Web Desk
23 July 2026
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ولی خان بائی پاس کے قریب مسلح افراد نے ججوں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ مستونگ کے مطابق دونوں جج صاحبان کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
حملے کے فوری بعد زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026