LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، دفاعی و ہوابازی امور پر اہم بریفنگ

Web Desk

6 January 2026

سینیٹر طلحہ محمود کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کمیٹی کو اہم امور پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایجنڈا ان کیمرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال پر دی جانے والی بریفنگ بھی ان کیمرہ رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری اور مالی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 15 ماہ کے دوران پی آئی اے میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرکرافٹس اور وسائل کی کمی پی آئی اے کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے، تاہم امریکہ کے روٹس کے بھی جلد دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں چترال میں پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن معطلی کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت دفاع نے بتایا کہ چترال کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مسلسل خسارے کا شکار تھا، اسی باعث اسے معطل کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ نجکاری کے بعد چترال کے لیے فلائٹس کی بحالی کی امید ہے۔

سیکریٹری دفاع نے کہا کہ چترال میں سیاحت کا فروغ فلائٹ آپریشن کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس کے لیے وزارت دفاع اور سیاحت سے متعلق اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت میں اضافہ پی آئی اے کے آپریشنز میں وسعت کا سبب بنے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے شہریوں کو چارٹر ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر ہیلی پورٹس کی تعمیر پر بھی کام کیا جائے گا۔

اجلاس میں دفاع، ہوابازی اور سیاحت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔