سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
Web Desk
7 August 2026
سعودی عرب نے شدید خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی براہِ راست نگرانی میں عراقی ملیشیا اور یمن کے حوثی باغی مملکت پر شمال اور جنوب کی جانب سے جلد مشترکہ ڈرون و میزائل حملے کر سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر سعودی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی عرب، امریکہ اور دیگر علاقائی اتحادی ممالک کی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں توانائی کی تنصیبات، بحری بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور دیگر اہم شہری و معاشی اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار ڈرونز اور میزائلوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جس سے بیک وقت مختلف سمتوں سے مربوط حملوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تخریبی کارروائیاں ایران اور دیگر علاقائی فریقوں کے درمیان جاری حساس سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھی کی جا سکتی ہیں۔
سعودی عہدیدار نے مزید واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ مملکت کا دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون اس وقت انتہائی مضبوط ہے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت یا حملے کا فوری و مؤثر جواب دینے کے لیے تمام تر ضروری سیکیورٹی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں
7 August 2026
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
7 August 2026
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ
7 August 2026