LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے: عالمی شپنگ انڈسٹریز انسانی حقوق تنظیموں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے صدر ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کیلئے 2 نئے احکامات پر دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہوجائیگا: مجید ابن الرضا آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا: نیئر بخاری راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام

آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا: نیئر بخاری

Web Desk

7 August 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کو بدترین دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج اور انتخاب کے عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کو تین مختلف مرحلوں میں تقسیم کر کے ہی دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد سے بھی زیادہ دکھایا گیا ہے، کیا واقعی یہ ممکن ہے؟ نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان تمام بے ضابطگیوں اور دھاندلی سے بروقت آگاہ کیا گیا مگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ن لیگ کا سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران آزاد کشمیر کے رہنما چودھری لطیف اکبر نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے دوران ان پر حملہ کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ووٹرز اور جیالوں کو پولنگ اسٹیشنز جانے سے روکا گیا۔ اس موقع پر چودھری یاسین نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک سال قبل ہی دعویٰ کر دیا تھا کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا گیا۔