LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے: عالمی شپنگ انڈسٹریز انسانی حقوق تنظیموں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے صدر ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کیلئے 2 نئے احکامات پر دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہوجائیگا: مجید ابن الرضا آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا: نیئر بخاری راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام

پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع

Web Desk

7 August 2026

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آج جدہ میں ایک اہم سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں تینوں ممالک کی اعلیٰ ترین قیادت شرکت کر رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سعودی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط آج جدہ میں کیے جائیں گے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ اس سہ فریقی معاہدے پر طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی، تاہم خطے کی حالیہ تیز تر سیکیورٹی پیش رفت اور سیاسی حالات نے اس عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان جدہ میں اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے ہی جدہ پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب ترک صدارتی شعبۂ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ و سہ طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔