LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے: عالمی شپنگ انڈسٹریز انسانی حقوق تنظیموں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے صدر ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کیلئے 2 نئے احکامات پر دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہوجائیگا: مجید ابن الرضا آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا: نیئر بخاری راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام

ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہوجائیگا: مجید ابن الرضا

Web Desk

7 August 2026

قائم مقام ایرانی وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی تیار کردہ مقامی دفاعی ٹیکنالوجی علاقائی ممالک کے مقابلے میں سب سے بہترین ہے اور خطے کے دیگر ممالک کو اس کا جلد اندازہ ہو جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں قائم مقام ایرانی وزیرِ دفاع نے کہا کہ دشمن کی فوجی طاقت اب تیزی سے زوال پذیر ہو رہی ہے، جبکہ خطے کے کچھ ممالک اب بھی اپنی سیکیورٹی کے لیے صرف غیر ملکی انحصار اور درآمد شدہ ہتھیاروں کے بھروسے پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر خود کفیل بنایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امیر اکرمینیا نے فوج کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج کسی بھی قسم کے بیرونی یا علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اور مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ حملوں سے متاثر ہونے والے دفاعی نظاموں کی مرمت کے ساتھ ساتھ انہیں جدید تر بنایا جا رہا ہے۔