وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
Web Desk
7 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سطحی وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ عمرہ کے ارکان کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ کی زیارت کی اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
اس سے قبل، وزیراعظم کے جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزاد محمد بن سلمان سے اعلیٰ سطحی ملاقات کریں گے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
7 August 2026
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ
7 August 2026
ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے: عالمی شپنگ انڈسٹریز
7 August 2026